27 مئی، 2017، 2:45 AM

ہندوستان میں گائے، بیل، بھینس اور اونٹ کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

ہندوستان میں گائے، بیل، بھینس اور اونٹ کو ذبح کرنے پر پابندی عائد

ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان میں گائے، بیل، بھینس اور اونٹ کو ذبح کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان میں گائے، بیل، بھینس اور اونٹ کو ذبح کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پابندی عائد ہونے کے بعد یہ جانور ذبیحے کے لیے فروخت بھی نہیں کیے جاسکیں گے،سرکاری احکامات کے مطابق ان جانوروں کی خریدوفروخت صرف زرعی مقاصد کے لیے ہوگی۔
خریدنے والے کو حلف نامہ بھی جمع کرانا پڑے گا کہ وہ گائے، بیل، بھینس یا اونٹ کو ذبح کرنے کے لیے نہیں بلکہ زرعی مقاصد کے لیے خرید رہا ہے۔

News ID 1872772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha